جہلم‘ وہاڑی کے ضمنی الیکشنزمیں کامیابی پر مسلم لیگ ضلع ملتان کی طرف سے مٹھائی بانٹی گئی

جہلم‘ وہاڑی کے ضمنی الیکشنزمیں کامیابی پر مسلم لیگ ضلع ملتان کی طرف سے ...

ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ملتان کی طرف سے ضمنی الیکشن این اے 63جہلم اور پی پی 232وہاڑی میں کامیابی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

پر مٹھائی تقسیم کی گئی ۔اس تقریب میں بلال بٹ،شیخ اطہر ممتاز،شاہد مختار لودھی ، منیر اخترلنگاہ ،عابد باکسر،فرحان انصاری ،اشرف مقبول سروہا،خالد انصاری ،رمضان میراں ودیگرعہدیداران نے شرکت کی ۔حسب سابق ضمنی انتخابات کے چیمپئن میاں حمزہ شہباز کو انتخابی مہم کا نگران مقرر کیا گیا تھا۔میاں حمزہ شہباز خوش قسمت ہیں کو انکی ٹیم میں سیاسی کارکنوں کی ٹیم موجود ہے۔اور اس ٹیم میں ملتان کے بلال بٹ،اطہرممتاز،شاہد لودھی بھی سرفہرست رہے ہیں۔جو قائد نوجوانان حمزہ شہباز کے ہرامتحان میں پورا اترتے ہیں۔عوام نے بھی ضمنی الیکش میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اورمسلم لیگی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...