شہباز شریف ‘ حمزہ شہباز اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی فون پر کامیاب امیدوار یوسف کسیلیہ کو مبارکباد

شہباز شریف ‘ حمزہ شہباز اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی فون پر کامیاب امیدوار یوسف ...

بورے والا(تحصیل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف اور سپیکر (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

پنجاب اسمبلی رانامحمداقبال خان نے فون کر کے پی پی232سے ضمنی الیکشن میں کامیاب مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمدیوسف کسیلیہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی پالیسیوں اورحلقے میں ترقیاتی کاموں کے باعث مسلم لیگ ن مقبولیت حاصل کر رہی ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انشااللہ چوہدری محمدیوسف کسیلیہ اب پہلے سے بھی بڑھ کر عوامی مسائل میں دلچسپی لے کر لوگوں کی خدمت کریں گے دریں اثنا بورے والا سے مسلم لیگ ن کے ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری ارشاداحمدارائیں نے بھی نومنتخب ایم پی اے چوہدری محمدیوسف کسیلیہ کو ان کی کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...