ووٹوں کی موجودہ گنتی کسی صورت قبول نہیں دوبارہ کرائی جائے‘ عائشہ نذیر جٹ ‘ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ نے درخواست مسترد کردی

ووٹوں کی موجودہ گنتی کسی صورت قبول نہیں دوبارہ کرائی جائے‘ عائشہ نذیر جٹ ‘ ...

وہاڑی،گگومنڈی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی ذرائع + نامہ نگار)کے مطابق حلقہ پی پی 232وہاڑی فسٹ سے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

پا کستان تحریک انصاف کی نا مزد امیدوار صوبائی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ نے ڈی آر او کو ہارنے کے بعد درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ہمیں مو جودہ گنتی کسی صورت قبول نہیں ہے لہٰذا حلقہ پی پی 232کے ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کرائی جا ئے اور جو حساس ترین پو لنگ اسٹیشن تھے ان میں دوبارہ پو لنگ کرائی جائے جس پر صحافیوں نے ڈی آر او سے رابطہ کی کوشش کی فون اٹینڈ نہ ہوا دریں اثناء ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آ فیسر وہاڑی نے پی پی 232سے پی ٹی آ ئی کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی ۔صرف مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی پی پی 232کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آ ئی کی امیدوار نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار نے دھاندلی سے الیکشن جیتا اور نتائج میں ردو بدل کیا گیا اس لیے پورے حلقہ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے اور مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کی جائے ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آ فیسر وہاڑی مسرور احمد بجاڑ نے مذکورہ درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت نہ لگانے کی بنا پر مسترد کر دی جبکہ انہوں نے مسترد کیے گئے ووٹوں کی دوبارہ چیکنگ کے لیے منظوری دے دی ہے ۔

درخواست مسترد

مزید : ملتان صفحہ آخر