کھیت میں پڑی خاتون کی سرکٹی لاش برآمد ‘ قاتل پکڑا گیا

کھیت میں پڑی خاتون کی سرکٹی لاش برآمد ‘ قاتل پکڑا گیا

چوک مکول (نامہ نگار)شاہ جمال کے نواحی موضع قطب ابڑیند کے رہائشی شیر محمد سمراء نے بتایا کہ گذشتہ روز قریبی فصل کماد سے جانوروں(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کے لئے گھاس کاٹ کر بندھی گٹھڑی لے آنے والی شادی شدہ خاتون بتول بی بی کو نا معلوم شخص نے تیز دھار آلہ مار کر گر د ن تن سے جد ا کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور گھاس کی گٹھڑی لاش پر رکھ دی ملزم فرار کچھ دیر تک گھر نہ پہنچے والی بتول بی بی کے پیچھے والد شیر محمد گیا تو دیکھا کہ بتول بی بی کا سر تن سے جد ا ہے ،پولیس تھانہ شاہ جمال نے نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ڈی پی او مظفرگرھ اویس ملک نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جن میں ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد عرفان بٹ،ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال اسلم خان ملغانی اور ہومیو سائیڈ کے انچارج چوہدری عبدالشکور نے موقع ملا ضہ کیا اور جدید سائنسی طریقے کے ساتھ تحقیقات شروع کر دیں شیخو پورہ کا رہائشی مستاجر قیصر نامی درندے نے بے قصور بتول بی بی کو حوس کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے سر کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس تھانہ شاہ جمال نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ،والد شیر محمد نے بیٹی کے قاتل کو واقعی قرار سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر