قتل کے 4مقدمات میں ملوث ملزم کا سالے پر حملہ، جوابی فائرنگ میں مارا گیا

قتل کے 4مقدمات میں ملوث ملزم کا سالے پر حملہ، جوابی فائرنگ میں مارا گیا

دنیا پور ( نامہ نگار ) چار افراد کے قاتل کی سسرالیو ں پر پھر چڑھائی ،سالے کو (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔ تفصیل کے مطابق تحصیل دنیا پور کے چک نمبر 376ڈبلیو بی میں چار افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم طاہر اعوان نے مسلح ہو کر اپنے سالے عبدالجبار کے گھر پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کرکے عبدالجبار کو شدید زخمی کردیا تاہم جوابی فائرنگ پر مارا گیا جبکہ شدید زخمی عبدالجبار کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے واضح رہے کہ ملزم طاہر اعون نے 13اگست کو اپنے سسرال میں اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جب وہ اپنی روٹھی بیوی نگہت پروین کومنانے وہا ں گیا ہوا تھا اور سسرالیو ں کے انکار اور طلاق کے اصرار پر ملزم طاہر نے اپنے اپنی ساس سرور مائی ، سالے عبدالجبار کی بیوی صفیہ بی بی اس کے 12سالہ بیٹے اقرار حسین اور 70سالہ رشتہ دار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا اس روز بھی عبدالجبار اور اس کی بیوی نگہت پروین نے فصلو ں میں چھپ کر اپنی جان بچائی تھی پولیس تھانہ جلہ آ رائیں نے ملزم کے خلاف اس کے سالے عبدالجبار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہوا تھا پولیس ملز م کو گرفتار نہ کرسکی جس کی وجہ سے گزشتہ روز ملزم مسلح ہو کر پھر اپنے سسرال پہنچ گیا اہل علاقہ نے پولیس کی نا اہلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مارا گیا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...