ٹبہ سلطانپور ‘ ہیضہ سے 15 سالہ نوجوان چل بسا

ٹبہ سلطانپور ‘ ہیضہ سے 15 سالہ نوجوان چل بسا

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ موضع کھرالہ(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

بستی جنڈا والہ کے رہائشی حامد خان سندھڑ کا نوجوان 15سالہ بیٹا عبدالغفور خان سندھڑ نے گذشتہ روز معمول کے مطا بق شام کے وقت کھانا کھا یا اور کھانا کھا نے کے تھوڑی دیر بعد ہی عبدالغفور کواُلٹیاں لگ گئیں جس کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پورمیں لایا گیا لیکن ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ موجود نہ ہو نے پر عبدالغفور کو پرائیویٹ ہسپتال لیجایا گیا لیکن عبدالغفور پرائیویٹ ہسپتال میں پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا مرحوم کے بھائی عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جو کھانا ہم سب گھر والوں نے کھایا تھا وہی کھا نا میرے چھوٹے بھائی عبدالغفور نے بھی کھایا ڈاکٹرنے بتایا کہ عبدالغفور کو ہیضہ ہو گیا تھا جس کے باعث میرا بھائی عبدالغفوردم توڑ گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...