مالی سال 2016-17، نشتر ہسپتال میڈیکل کالج و ہسپتال کیلئے 3ارب9کروڑ روپے سے زائد بجٹ کی منظوری

مالی سال 2016-17، نشتر ہسپتال میڈیکل کالج و ہسپتال کیلئے 3ارب9کروڑ روپے سے زائد ...

ملتان(وقائع نگار )نشتر میڈیکل کالج و ہسپتال ملتان کے سال رواں کے مالی بجٹ 2016-17کا اہم اجلاس گزشتہ روز بورڈ آف منیجمنٹ کے چےئرمین خواجہ جلال الدین رومی کی زیر صدارت منعقد ہوا بجٹ اجلاس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کامران سالک،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاشق (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

حسین ملک،میاں سلطان احمد گورمانی،پروفیسر اعجاز ملک،پروفیسر سلمان وارث ، ڈاکٹر محمد حاوث،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ،ڈاکٹر فہیم جاوید،فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہMDAکے ریزیڈ نٹ ڈائریکٹر فنانس مہر عطاء محمد ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری اور اے ایم ایس ڈاکٹر محمد صدیق ثاقب نے شرکت کی اجلاس میں مالی سال 2016-17 کیلئے 3ارب90کروڑ77لاکھ47ہزار روپے کے بجٹ کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی اجلاس میں کینسر سنٹر کیلئے 8کروڑ روپے ،کالج و ہسپتال کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 2ارب33کروڑ 86لاکھ 20 ہزار روپے ،گیس ،پانی،بجلی کے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کے ضمن میں26کروڑ23لاکھ50ہزار روپے ،ادویات کی خریداری کیلئے 64کروڑ90لاکھ روپے ،ایکسرے فلمز کی خریداری کیلئے 2کروڑ 17لاکھ44ہزار روپے میرٹ سکالر شپ اور پوسٹ گریجویٹ رجسٹرارز اور ہاؤس آفیسرز کے مشاہرے کی مد میں 36کروڑ 71 لاکھ93ہزار روپے ،میڈیکل اور لیبارٹری آلات کی خریداری کیلئے 50لاکھ روپے مریضوں کیلئے بستروں کی چادروں اوردیگرپارچہ جات کیلئے 48لاکھ روپے ،ملاز مین کی پنشن کے ضمن میں 3کروڑ 24لاکھ60ہزار روپے سٹیشنری،پرنٹنگ میٹریل ،پبلیکیشنز،کانفرنسز ، سیمینارز،ورکشاپس رسائل و جرائد اور یشہیرو اشاعت کیلئے 71کروڑ95لاکھ روپے،سفری اخراجات ، ٹرانسپورٹیشن اور POLچارجز کی مد میں 2کروڑ55لاکھ روپے،کمپیوٹرآلات کی خریداری کیلئے 50لاکھ روپے ،فرنیچر اور مشینری کیلئے 10لاکھ روپے،ٹرانسپورٹ ،مشینری بشمول میڈیکل و لیبارٹری آلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق آلات کی دیکھ بھال کیلئے ضمن میں 6 کروڑ82لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...