گھریلو ناچاقی پر بیوی قتل، ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق، مختلف واقعات میں 4چل بسے

گھریلو ناچاقی پر بیوی قتل، ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق، مختلف واقعات میں ...

ساہوکا، میلسی ، وہاڑی، منڈی یزمان، چنی گوٹھ، رحیمیار خان، بھکر ، حیدرآباد تھل (نمائندگان) گھریلو ناچاقی پر بیوی قتل ‘ ٹریفک حادثات میں 3افراد لقمہ اجل بن گئے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون سمیت 2کی خود کشی‘ کرنٹ سے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

1شخص چل بسا‘ تفصیل کیمطابق میلسی سے نمائندہ پاکستان +تحصیل رپورٹر کیمطابق ملک واہن کا رہائشی مستری محمد نواز اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر میلسی شہر آ رہا تھا کہ الہ آباد اڈا کے قریب کراسنگ کے دوران ٹرک نے ٹکر مار دی ۔ اس اثناء میں بچنے کی کوشش میں ٹرک بھی الٹ گیا۔ جس سے اسکی بیٹی 18سالہ امرین بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گی۔ جب کہ نواز اور بشیر مائی شدید زخمی ہو گے ۔ جنہیں فوری طور تحصیل ہسپتال میلسی پہنچا دیا گیا ۔ ساہوکا سے نامہ نگارکے مطابق ساہوکا کے نواحی گاوں چک نمبر 311 ای بی میں گھریلو جھگڑے پر 2 بچوں کی ماں امتل بی بی زوجہ محمد زمان نے سپرے پی کر خود کشی کر لی ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابق نواحی علاقہ چوک محمد شاہ میلسی روڈ پر موضع سورو موڑ کا 35سالہ شخص سا جد نواز واٹر پمپ چلا تے کرنٹ لگنے سے بیہوش ہو گیا جس پر ریسکیو1122کی ٹیم نے فسٹ دی تو خالق حقیقی سے جا ملا ۔چنی گو ٹھ نا مہ نگارکے مطابق موضع لعلو نائچ کا رہائشی شخص منیر احمد کھاد کی بوری موٹر سائیکل پر رکھ کر جا رہا تھا کہ بائی پاس پر اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور گرنے سے اس کے سر میں چوٹ لگی ۔اسے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔رحیم یارخان سے بیورونیوزکے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز ہونے والی بارش کے نتیجہ میں مڈرباری کے علاقہ میں مکان کی گرنے والی چھت کے ملبے تلے دب کر 88سالہ زینب بی بی شدید زخمی ہوگئی تھی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا گزشتہ روز معمر زینب بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگئی ۔حیدرآباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اور بھکر سے نامہ نگار کیمطابق بھکرسے نامہ نگارکے مطابق رکھ حیدرآبادتھل لاٹ سیالکوٹیاں والا پر 38سالہ نوجوان نیاز صابر نے گلے میں دھوتی کے ساتھ پھندا ڈال کر درخت کے ساتھ لٹک گیا پو لیس تھانہ حیدرآبادتھل نعش قبضے میں لے کر پوسٹ ماٹم کے لیے بجھوا دی بھکر روڈ پر 17سالہ محمداکرم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کوٹلہ جام کی جانب جا رہا تھا اسی اثنا سامنے سے اانے والے تیز رفتار ناتجربہ کار رکشہ ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر ریفر کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔منڈی یزمان سے نامہ نگار کیمطابق محلہ اسلام پورہ کے آصف نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی 3بچوں کی ماں عاصمہ کو رسی سے باندھ کر چھری کے وار کرکے مار ڈالا مقتولہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم آلہ قتل سمیت تھانہ سٹی یزمان میں پیش ہوگیا۔

قتل /حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...