مفتی امان اللہ،سول جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی

مفتی امان اللہ،سول جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ...

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے مفتی امان اللہ اور سول جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمات کی سماعت بغیسر کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ آر اے بازار میں درج مفتی امان اللہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 22ستمبر تک ملتوی کر دی، پولیس نے طیب شکیل وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی، عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج سول جج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عرفان علی عرف طوطا کیس کی سماعت بھی 22ستمبر تک ملتوی کر دی، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سول جج کو مقدمہ کے سلسلے میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر