نیٹو کنٹینر حملہ کیس میں ملزمان کے بیان ریکارڈ کرلیے گئے

نیٹو کنٹینر حملہ کیس میں ملزمان کے بیان ریکارڈ کرلیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے نیٹو کنٹینر حملہ کیس میں ملزمان کے بیان ریکارڈ کرلئے اور شہادت صفائی کیلئے سماعت 9ستمبر تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ پنڈی گھیب اور تھانہ نیلہ میں درج نیٹو کنٹینرز کو آگ لگانے، فائرنف کرنے کے مقدمہ کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں سماعت کی تو مقدمات میں ملوث ملزمان علی عمران وغیرہ حاضر تھے عدالت نے ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے اور سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے نیٹو کنٹینر کو آگ لگائی اور فائرنگ کی جس سے کنٹینر جل کر خاکستر ہو گئے۔