آزادکشمیر میں تعینات سول جج کے بیٹے کو اغوا کرنیکی کی سماعت28ستمبر تک ملتوی

آزادکشمیر میں تعینات سول جج کے بیٹے کو اغوا کرنیکی کی سماعت28ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آزاد کشمیر میں تعینات میں سول جج کے بیٹے کو اغواء کرنے کی سماعت 28ستمبر تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ مقدمہ میں ایک ملزم شریف گل جو کہ ضمانت پر رہا ہے اس کو نامعلوم افراد نے اٹھا لیا ہےٍ جس کے متعلق کوئی علم نہیں جبکہ ایک ملزم سے تفتیش جاری ہے ، عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 28ستمبر تک ملتوی کر دی، ملزمان حسن بادشاہ وغیرہ کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے آزاد کشمیر میں تعینات سول جج کے بیٹے کو اغواء کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا، ملزمان نے مغوی کی رہائی کیلئے اس کے لواحقین سے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...