سانحہ راجہ بازار کیس کی سماعت 22ستمبر تک ملتوی

سانحہ راجہ بازار کیس کی سماعت 22ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ راجہ بازار کیس کی سماعت بغیر کیسی کارروائی کے آئندہ تاریخ پیشی 22ستمبر تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے سانحہ راجہ بازار کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی، تھانہ گنج منڈی پولیس نے ملزمان ندیم علی شاہ وغیرہ کو سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے پیش کیا، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے امن وامان کی صورت حال کو خراب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر