بائیس اگست کے بعد رالیں ٹپکانے والوں کوصرف مایوسی ملی، فاروق ستار

بائیس اگست کے بعد رالیں ٹپکانے والوں کوصرف مایوسی ملی، فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( صباح نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بائیس اگست کے بعد سے بہت سے لوگوں کی رالیں بہنے لگیں، تاہم ہم نے صورت حال پر قابو پایا، جبکہ کوٹہ سسٹم کی باتیں تین سال پہلے ہونا چاہیں تھیں۔ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں میں سینیٹرز،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ڈپٹی میئر سمیت ایم کیو ایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد کارکنان سے سربراہ کی حیثیت سے پہلے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ بائیس اگست کی صورت حال پر چوبیس اگست کو فیصلہ کیا اور رالیں ٹپکانے والوں کو مایوسی ہوئی۔ انکا کہنا ہے کہ جتنے بھی مشکل حالات ہوں، اڑتیس سال سے ہمارے پرچم پر لگی پتنگ کو ہی ووٹ پڑتے ہیں۔فاروق ستار کا کہنا ہے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست نمائندوں نے بھرپور کامیابی حاصل کی اور جس ضلع کی چئیرمین شپ چھینے کی کوشش کی گئی، اسے الیکشن کمیشن نے ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے اندر کراچی کو ایشیا کا صاف شہر بنائیں گے، جبکہ جاپان کی مدد سے سرکلر ریلوے بھی چلائیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ شہریوں سے ایک ایک ہزار روپے چندہ لے کر ایک سال میں پینسٹھ ایم جی ڈی کا منصوبہ مکمل کریں گے