، بھارتی اعتراض مسترد ، سی پیک منصوبے سے خطے میں معاشی استحکام کو فروغ ملے گا ، چین

، بھارتی اعتراض مسترد ، سی پیک منصوبے سے خطے میں معاشی استحکام کو فروغ ملے گا ...

بیجنگ (آن لائن) چین نے سی پیک منصوبے پر بھارتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ سی پیک منصوبے سے خطے میں معاشی خوشحالی اور استحکام کو فروغ ملے گا سی پیک چین اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا بیجنگ میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جاری اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ اس منصوبے سے خطے میں معاشی خوشحالی کے ساتھ استحکام کو فروغ ملے گا۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبے کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ عوام تک اس کے فوائد جلد سے جلد پہنچ سکیں۔ چین کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین کا موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی ایشو ہے اور اسے دونوں ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیئے، سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے موقف تبدیل نہیں ہوا ،چین پاکستان کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چْن یِنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک چین اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط اور معاشی و تجارتی شعبے میں تعاون کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔چین پاکستان کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ مکمل عمل در آمد کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا مسئلہ کشمیر پر چین کی ایک مسلسل اور واضح پالیسی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر