ایم او ایل پاکستان کی خام تیل کی چوری میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید ،تحقیقات کا مطالبہ

ایم او ایل پاکستان کی خام تیل کی چوری میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید ...

اسلام آباد(پ ر)ایم او ایل پاکستان نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم میں وفاقی تحقیقاتی ادارے اور کمیٹی کے کچھ ممبران کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ٹل بلاک سے خام تیل کی چوری میں کمپنی کے ملوث ہونے کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ معاملے کی جامع تحقیقات کروائی جائیں۔ واضح رہے کہ 26 اگست کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں ایف آئی اے کے نمائندے اور چند ممبران نے بیان دیے تھے کہ ایم او ایل پاکستان سنگین چوری میں براہِ راست ملوث ہے ۔ایم او ایل پاکستان نے کسی بھی الزام کی سختی سے تردید کرتے کہاکہ ایم او ایل پاکستان نے متعدد مرتبہ اس معاملے کی جامع تحقیقات کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا اظہار کیا ہے اور ایک مرتبہ پھر اس عزم کو دہراتی ہے کہ کمپنی قانونی دائرے کے اندر رہتے ہوئے ہر قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ کمپنی نے اس سے پہلے بھی متعدد تحقیقات سا منا کیا ہے جس میں اس کیس کو منتقی انجام تک پہنچانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔

ایم اوایل

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر