زہریلا دودھ پینے سے خاتون سمیت 3افراد بے ہوش ہو گئے
فیصل آباد(بیورورپورٹ)چک 354کوٹ کبیر جڑانوالہ میں زہریلا دودھ پینے سے خاتون سمیت تین افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دیا گیا پچاس سالہ عارف ولد سوہنا‘25سالہ اعظم ولد منشا چالیس سالہ شمیم زوجہ عارف نے رات کے وقت دودھ پیا تھا جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہو گئی انہیں بے ہوشی کی کیفیت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا جھنگ روڈ سیم پل کے قریب 35سالہ نصرت زوجہ اظہر نے غلطی سے شربت سمجھ کر تیزاب پی لیا ریسکیو 1122نے بشیر نظامی چوک ریلوے اسٹیشن سے 54سالہ منیر ساکن وزیر آباد اور طارق آباد سے ایک نامعلوم شخص کو بے ہوشی کی کیفیت میں ہسپتال پہنچایا جنہیں نامعلوم نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ لیا تھا.