تین ستمبر کو کرپشن،مہنگائی کیخلاف ملک گیراحتجاج ہوگا،اقبال سبحانی

تین ستمبر کو کرپشن،مہنگائی کیخلاف ملک گیراحتجاج ہوگا،اقبال سبحانی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما اور قومی اسمبلی حلقہ این اے55 کے سابق ڈپٹی آرگنائزر اقبال سبحانی نے کہا ہے کہ تین ستمبر کو تما م اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر کرپشن ظلم ناانصافی دہشتگردی اور غربت مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا تین ستمبر سے حکمرانون کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گئی بیس کروڑ عوام کرپشن کے خلاف جاری تحریک میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں سپریم کورٹ کی چھتری تلے پناہ لینے والے جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گئے اپنے بیاں میں اقبال سبحانی نے کہا کہ راولپنڈی میں احتساب تحریک کے سسلے میں بھرپور عوامی اور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے قافلے لاہور جائیں گئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر