چینی فوجیوں نے چھبیس منٹ میں کشتیوں کی مدد سے پل تیار کر لیا
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی فوجیوں نے چھبیس منٹ میں کشتیوں کی مدد سے پل بنا کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔یہ کوئی فلمی منظر نہیں بلکہ چین کے صوبہ ہبئی کا دریائے یانگتیزی ہے جہاں فوجیوں نے انتہائی پھرتی سے ایمرجنسی پل بنا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا ،چینی فوجیوں نے چھبیس منٹ میں 1150 میٹر لمبا پونٹون پل بنا لیا ،چینی فوجیوں کے اس کارنامے کوجس نے بھی دیکھا خوب سراہا۔