روس میں نلکوں سے پانی کی بجائے تیل نکلنے لگا
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک ) روس کے چیرسکی نامی گاؤں میں ہیٹنگ سسٹم میں حادثہ کی وجہ سے پائپ لائن مل گئیں۔نلکوں میں پانی کی بجائے تیل نکلنے لگا۔ مشرقی روس کے پسماندہ گاؤں میں پائپ لائن میں حادثہ ہوا جس کی وجہ سے تقریباً تین ٹن تیل پانی کی ندی میں جا ملا جس کے بعد رہائشی علاقے میں پانی کے نلکوں سے تیل نکلنے لگا۔پانی میں سے تیل کے اثر کو زائل کر نے کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔