سکھر اور لاڑکانہ کے میئرز کی مزار قائد اعظم پر حاضری

سکھر اور لاڑکانہ کے میئرز کی مزار قائد اعظم پر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھر کے میئر ارسلان اسلام شیخ اور میئر لاڑکانہ اسلم شیخ نے جمعرات کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ہے ۔انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارسلان اسلام شیخ اور اسلم شیخ نے کہا کہ حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کو مناسب اختیارات دیئے ہیں ۔ہمیں سیوریج ،پانی ،صفائی ستھرائی اوردیگر بلدیاتی مسائل کا سامنا ہے ،جنہیں ہم بتدریج حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ارسلان اسلام شیخ اور اسلم شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور عوام کے مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ۔