مالی سال میں لکی سیمنٹ کو 12.90ارب روپے کا منافع

مالی سال میں لکی سیمنٹ کو 12.90ارب روپے کا منافع

کراچی (اکنامک رپورٹر)لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے 30جون 2016ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں 12.90ارب روپے کا منافع کا اعلان کیا ہے جوکہ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے منافع کے مقابلے میں4.1فیصد زائدہے۔ کمپنی کا فی حصص منافع پچھلے مالی سال کے 38.44روپے کے مقابلے میں 40.03 روپے رہا۔ کمپنی نے30جون2016کو ختم ہونے والے مالی میں حصص یافتگان کیلئے 10روپے فی حصص ڈیوڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کا نیٹ سیلز ریونیو پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 44.76ارب روپے کے مقابلے میں1.0فیصد اضافے کے ساتھ 45.22ارب روپے رہا ۔ سیلز ریونیو میں اضافے کی بنیادی وجہ حجم میں اضافہ ہے۔ کمپنی کی مقامی فروخت20.5فیصد اضافے کے ساتھ 5.33 ملین ٹن رہی جوکہ پچھلے مالی سال کے اس عرصے میں4.42ملین ٹن تھی جبکہ کمپنی کی برآمدی فروخت میں32.2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جوکہ پچھلے مالی سال کے 2.37ملین ٹن کے مقابلے میں1.61ملین ٹن رہی۔مجموعی طورپر لکی سیمنٹ نے 30جون2016کو ختم ہونے والے مالی سال میں14.87ارب کا منافع حاصل کیا جوکہ پچھلے مالی سال کے منافع کے مقابلے میں8.1فیصد زائد رہا۔ نتیجتاً کمپنی کی مجموعی فی حصص آمدنی پچھلے مالی سال کے42.54روپیکے مقابلے میں45.99 روپے رہی۔ لکی سیمنٹ نے اپنے مقامی اور بین الاقوامی پراجیکٹس میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے جس میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سیمنٹ مینو فیکچرنگ پلانٹ، پنجاب میں نئے پیداواری پلانٹ اور کراچی پلانٹ میں نئی پیداواری لائن کی تنصیب،پورٹ قاسم کراچی میں 660میگاواٹ سپرکریٹیکل کوئلے سے بجلی پیداکرنے والے پلانٹ کی تنصیب کا منصوبہ، 50میگاواٹ کا ونڈ انرجی پراجیکٹ اور پیزو پلانٹ میں10میگاواٹ ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ جیسے منصوبے شامل ہیں۔ لکی سیمنٹ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے شعبے میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے اور اس سلسلے میں معروف یونیورسٹیوں میں مستحق طلباء کو اسکالرشپس فراہم کررہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...