نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی

نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائن زیرو سے گرفتار 26 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت17 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ملزمان میں فیصل موٹا،عبید کے ٹو اور دیگر گرفتار ہیں۔ ملزمان کے وکیل ایڈووکیٹ جیوانی نے عدالت کو بتایا کہ کیس فائل نائن زیرو سیل ہونے کے باعث نہیں لاسکا،اس کے جواب میں عدالت نے کیس فائل کی نقول حاصل کرنے کی درخواست دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...