سینیٹر سعید غنی اور دیگر کا زاہد ملک کے انتقال پر اظہار رنج و غم

سینیٹر سعید غنی اور دیگر کا زاہد ملک کے انتقال پر اظہار رنج و غم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج و مشیر محنت سینیٹر سعید غنی و اراکین حبیب الدین جنیدی ، لطیف مغل اور ذوالفقار قائم خانی نے ملک کے مایہ ناز صحافی ،اسلامی اسکالر اور پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر ان چیف زاہد ملک کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم اور دکھ کااظہار کیا ہے ۔ ان کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زاہد ملک نے ملک میں پرنٹ میڈیا اور آزادی صحافت کے لئے مرکزی کردار ادا کیا۔ ان کی بے وقت وفات سے ملک کے دانشور صحافی سے محروم ہوگیا ہے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پر نہ ہوسکے گا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم زاہد ملک کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران خاندان کو صبر جمیل دے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...