گجوخان میڈیکل کالج میں امسال کلاسز کے اجراء کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، شہرام ترکئی

گجوخان میڈیکل کالج میں امسال کلاسز کے اجراء کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ...

 پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام ترکئی نے محکمہ صحت اور نو قائم شدہ گجو خان میدیکل کالج صوابی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ میڈیکل کالج کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے (Recognize) کروانے کیلئے تمام لوازمات و ضروریات کو تر جیحی بنیادوں پر پوری کریں اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں تاکہ اسی تعلیمی سال ہی سے کالج میں تدریسی عمل کا آغاز کیا جاسکے۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں گجو خان میڈیکل کالج صوابی کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن اور وہاں پر کلاسز کے اجراء کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے دیں۔سیکرٹری ہیلتھ عابد مجید، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پرویزکمال اور پرنسپل گجو خان میڈیکل کالج صوابی پروفیسر ڈاکٹر زبیر کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء کو کالج کی Recognization اور وہاں کلاسوں کے اجراء کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ جس میں مذکورہ کالج کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن، کلاسوں کے اجراء، منسلکہ تدریسی ہسپتال باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں درکار تدریسی ضروریات کو پوری کرنے ، ضروری طبی آلات کی خریداری اور اس مقصد کے لئے مختص کردہ فنڈز کے اجراء اور دیگر متعلقہ امور زیرِ بحث آئے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں مزید کوئی وقت ضائع کئے بغیر پوری کرکے رپورٹ پیش کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...