تیمرگرہ ،ایف آئی کی کارروائی ،غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والے 2 افراد گرفتار
تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ )ضلع لو ئیر دئیر کے ہیڈ کوارٹرتیمرگرہ میں ایف آئی نے کا راوائی کرکے کر نسی کا غیر قانونی کار وبار کر نے والے دو افراد کو گر فتار کر کے اُ ن کے قبضے سے ملز م اسفند یار اور گل نصیب سے ملکی و غیر ملکی کر نسی برآمد کر لی ،ایف آئی اے کے سب انسپکٹر محمد نصیر خان نے تیمرگرہ پو لیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد نعیم خان سمیت بھاری نفری کے ہمراہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے تحت چھا پہ مار کر ملز م اسفندیا ر سے 20لاکھ 61ہزار روپے پاکستانی ،63ہزار 977 سعودی ریال 3500 کویتی درہم ،213چاینہ ینگ ،465عمانی مسقط جبکہ ملز م گل نصیب سے 30لاکھ پاکستانی روپے 94150سعودی ریال اور 3900درہم غیر قانونی کرنسی برامد کر لی ،سر کاری ذرایع کے مطا بق مذ کورہ کاراوائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لا ئی گئی ہے دونوں ملز مان سے کرنسی حوالے سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔اور انہیں تیمرگرہ سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے