خیبر پختونخواہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کاانیسواں اجلاس

خیبر پختونخواہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کاانیسواں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخواہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کاانیسواں اجلاس سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان کی سربراہی میں آج سول سیکرٹریٹ پشاور منعقعد ہوا جسمیں کمیشن کے ممبران محمود بھٹنی ، سردار ادریس ، سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ، ڈاکٹر اقبال خلیل، شمائلہ تبسم اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ عامر لطیف نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف اضلاع کے منتخب نمائندوں کی جانب سے بھیجی گئی شکایات بالخصوص سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور ضلع ٹانک اور چارسدہ کے بجٹ 2016-17پر اعتراضات کا بغور جائزہ لیا گیا اور اس بارے میں اہم فیصلے کئے گئے۔ کمیشن نے تور غر سے متعلق شکایات کے بارے میں آئندہ اجلاس میں فیصلہ کر نے پر اتفا ق کیا جبکہ ضلع چارسدہ کے مسائل کے حل کے لئے ڈاکٹر اقبال خلیل اور شمائلہ تبسم پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی مزید برآں کمیشن نے ضلع ٹانک اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے بجٹس 2016-17پر اعتراضات اور تحفظات دور کرنے کی عرض سے ضلع ٹانک کے متعلقہ منتخب نمائندے اور ضلع ناظم پشاور کو آئندہ اجلاس میں طلب کیاہے۔ سینئر وزیر بلدیات نے کہا کہ کمیشن ایک ذمہ دار فورم ہے جس نے اب تک رولز آف بزنس اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت تقریبا 80فیصد منتخب نمائندوں کی شکایا ت کا ازالہ کیا ہے اور یوں صوبے میں بلدیاتی نظام کو خاطر خوااستحکام حاصل ہوا ہے۔