عمر زئی میں سرور آباد گاؤں کے بیشتر گھروں کو غیر قانونی بجلی کی ترسیل دھڑلے سے جاری
چارسدہ (بیورو رپورٹ)واپڈا کی مہربانی یا ناکامی ۔ عمر زئی میں سرور آباد گاؤں کے بیشتر گھروں کو غیر قانونی بجلی کی ترسیل دھڑلے سے جاری ۔ گاؤں کے شیر دل لوگوں نے خد ا کے گھر کو بھی بجلی کے ڈائریکٹ سپلائی دے دی ۔ پورے علاقے میں بجلی کے صرف دو میٹر نصب ہیں ۔ ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ واپڈ ا سب ڈویژن کے ذمہ دار حکام کی کار کر دگی پر سوالات اٹھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عمر زئی بازار سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ سر ور آباد گاؤں کے تمام گھروں کو ڈنکے کی چوٹ پر غیر قانونی بجلی سپلائی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شیر دل مکینوں نے خدا کے گھر کو بھی بجلی کا ڈائریکٹ کنکشن دیا ہے جہاں وہ پانچ وقت کی نماز پڑھ کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں مگر شائد بجلی کا غیر قانونی استعمال وہ گناہ کے ذمرے میں نہیں ڈالتے ۔ پورے علاقے میں دو گھروں کو قانونی طور پر بجلی کی سپلائی ہو رہی ہے اور ان گھروں کو باقاعدہ بجلی میٹر نصب کئے گئے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ واپڈا سب ڈویژن علاقہ سر ور آباد سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے مگر شائد اس علاقے کے مکینوں پر واپڈا حکام کچھ زیادہ مہربان ہو مگر حقیقت یہ ہے کہ دن دہاڑے اور ڈنکے کی چوٹ پر 24گھنٹے بجلی کا غیر قانونی استعمال ریاستی ادارے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔