وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافہ مسترد

وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافہ مسترد

پشاور( کرائمز رپورٹر )وفاقی حکومت کی جانب سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافہ مسترد کرتے ہیں اور اگلے ماہ ڈسٹرکٹ اسمبلی اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پیش کی جائیگی ‘ڈسٹرکٹ ممبر و چیئر مین ہیلتھ کمیٹی حاجی شمس الباری۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ممبر وچیئرمین ہیلتھ کمیٹی و یونین کونسل ڈاگ حاجی شمس الباری نے نائب ناظم اعلی و کنوئینر ضلع کونسل پشاور سید قاسم علی شاہ کو وفاقی حکومت کی جانب سے جان بچانے والی ادویات میں 70 فیصداضا فہ کے خلاف قرار داد جمع کراتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 70 فیصداضافہ کو مسترد کرتے ہیں اور اسکے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت غریب کش پالیسی پر عمل پیراہے جس کے خلاف بھر پور مذمت کی جائیگی انہوں نے کہاکہ قرارداد پاس کرنے کیلئے وہ ضلع کونسل کے تمام ممبران سے رابطہ میں ہیں اور اسمبلی اجلاس کے بعد اگلے مرحلے میں گورنر ہاؤس کے سامنے بھر پور احتجاج کیاجائیگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر