مردان ، منشیات فروشون کے ٹھکانوں پر چھاپے ، 172اشتہاری گرفتار

مردان ، منشیات فروشون کے ٹھکانوں پر چھاپے ، 172اشتہاری گرفتار

مردان(بیو رورپورٹ)پولیس نے ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں اور منشیا ت فروشوں کے ٹھکا نو ں پر چھا پے ما ر کر 172مجرما ن اشتہا ریو ں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھا ری تعداد میں اسلحہ اور منشیا ت بر آمد کر دئیے اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلا ف وزری کر نے پر ٹرتفک پو لیس88لاکھ روپے جرمانے وصول کئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایات پرایس پی آپریشن اینڈ ہیڈ کوارٹرز شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں ضلع بھرمیں جرائم کی بیخ کنی اور قیام امن کیلئے پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے ماہ اگست2016 کے دوران مختلف کاروائیوں میں172 مجرمان اشتہاری جو پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے 12کلاشنکوف ،03کالاکوف،18رائفل ،14 بندوق،212پستول ،3204 مختلف بورز کے کارتوس جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے121کلو ،371گرام چرس،61 لیٹر شراب اور275گرام ہیروئن اور 4000 گرام افیون بھی برآمد کی گئی اسی طرح ڈی آر سی مردان نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف نوعیت کے35 تنازعات حل کئے ۔مردان ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر88 لاکھ روپے جرمانے بھی جمع کئے اس حوالے سے ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے مردان پولیس نے قیام امن کیلئے لا تعداد قربانیاں دی ہے۔ عوام الناس جرائم کی بیخ کنی اور قیام امن کیلئے پولیس کیساتھ بھر پور تعاون کریں ۔شریف شہریوں کو بے جا تنگ نہیں کیا جائے گا۔ ڈی آر سی مردان کے قیام سے لوگوں کے تنازعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جبکہ ٹریفک کا نظام کافی بہتر ہوا ہے اور اس کی بہتری کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر