پی کے 83میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ، محب اللہ خان

پی کے 83میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ، محب اللہ خان

 پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و ماہی پروری محب اللہ خان نے کہا ہے کہ سوات کی تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ان کے حلقہ نیابت پی کے۔83 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام موجودہ حکومت کے دوران شروع کئے گئے ہیں جن میں زیادہ ترمکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ پر کام تیزی سے جاری ہے اور وہ عنقریب مکمل ہو جائیں گے جس سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا باب شروع ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ننگولے،یو سی درہ بانڈہ سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل سعید خان،فضل مولا،ہدایت الحق،عزیز الرحمان،ضلعی کونسلر فلک نیاز اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر عمر سعید اورلیاقت علی نے اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت اپنی اپنی پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے محب اللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیم،صحت،پولیس،و دیگر تمام شعبوں میں اصلاحات لائی گئیں جن کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع سوات قدرتی وسائل سے مالا مال ضلع ہے لیکن ضرورت مخلص قیادت کی ہے اور اگر آئندہ انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا تو انشاء اللہ پی ٹی آئی ملکی سطح پر حکومت بنائے گی اور خیبر پختونخواکی طرح پورے ملک کو پر امن ماحول میں تیزتر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...