پارٹی ڈسپلن کیخلاف ورزی پر 4 ڈسٹرکٹ ممبران سمیت 6 کارکنوں کی رکنیت ختم
مردان (بیورورپورٹ)جمعیت علما ء اسلا م (ف )ضلع مردان نے ضلع کو نسل بجٹ اجلا س میں شر کت نہ کر نے اور پا رٹی ڈسپلن کی خلا ف ورزی پر چا رڈسٹر کٹ ممبران سمیت 6 کا رکنوں کی بنیادی دی رکنیت ختم کر دی جس میں3خواتین ممبران اور ایک اقلیتی ممبر بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے جمیعت علما ئے اسلا م ف ضلع مردان کے مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی آمیر اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ الحدیث مو لا نا محمد قاسم منعقد ہو ا اجلاس میں شرکت نہ کر نے اور غیر دستوریاور جما عت مخا لف سرگر میوں میں ملو ث ہو نے پر ڈسٹرکٹ یو تھ ممبرحبیب احمد طورو،شمع بی بی مخصوص نشست ،عائشہ بی بی ،شازیہ جلا ل ،اقلیتی ممبر کمال مسیح اور محمد اسما عیل مسلم آبا داور عبد الصمد محبت آبا د کی بنیا دی رکنیت مکمل طور پر ختم کر دی گئی اور ان کی جما عتی سر گر میو ں پر تا حیا ت پا بندی عائد کر نے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اجلا س میں14اکتو بر کر مردان میں عظیم الشان مفتی محمو د کا نفرنس کے حوالے سے بھی غور کیا گیا اور کہا کہ کا نفرنس میں ہزاروں افراد شر کت کرینگے ۔