مضبوط بلدیاتی نظام عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،داؤر کنڈی

مضبوط بلدیاتی نظام عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،داؤر کنڈی

ٹانک(بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے ایم این اے داور کنڈی نے کہا ہے مضبوط بلدیاتی نظام عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ضلعی حکومت شہریوں کے بنیادی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے تحریک انصاف یونین کونسل پائی کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار فتح خان کنڈی کی بھرپور سپورٹ کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے غلام قادر بیٹنی نائب ناظم افتاب بلوچ ضلعی ممبر ناصر لنگاہ ریحان خان ملک نصیر بیٹنی داؤد محسود آزاد امیدوار فتح خان کنڈی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ریجنل صدر کی جانب سے دیرینہ کارکن کو ٹکٹ جاری نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے تحریک انصاف ٹانک نے فیصلہ کیا ہے کہ علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پارٹی کے دیرینہ کارکن آزاد امیدوار فتح خان کنڈی کی حمایت کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی اورپانامہ لیکس کو اخری انجام تک پہنچایاجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت سازشی عناصر کے ہاتھوں کسی صورت بلیک میل نہیں ہوگی یونین کونسل پائی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی یقینی ہے ۔واضح رہے کہ یونین کونسل پائی سے منتخب جے یو آئی کے ضلعی ممبر رشیداللہ ایڈوکیٹ کے ایڈیشنل سیشن جج تعیناتی سے نشست خالی ہوئی تھی مزکورہ نشست پر 20ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر