تیمرگرہ ،ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو کا اچانک دورہ

تیمرگرہ ،ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو کا اچانک دورہ

تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) عوامی شکا یات پر ڈپٹی کمشنر دیر لوئیر عرفان اللہ خا ن وزیر کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال تیمرگرہ کا دورہ ، مریضوں کو ناقص خواراک فراہم کرنے پر ہسپتال کینٹین کا ٹھیکہ منسوخ اورذ مہ دار افرا د کو گر فتار کر نے کے احکامات جاری کئے ،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر/کمانڈ نٹ دیر لیو یز عرفان اللہ خان و زیر نے جمعرات کو اے سی تیمرگرہ محمد آیاز خان اور میڈیا ٹیم کے ہمراہ ڈی ایچ کیو تیمرگرہ کے مختلف شعبوں کا اچانک معاینہ کیا ،میڈ یکل سپرنٹنڈ نٹ ڈا کٹر حنیف اللہ اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر محبوب علی نے اس موقع پر اُنہیں بر یفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر اس موقع پر مختلف وارڈز میں گئے اور مریضو ں سے ان کے مشکلات معلوم کئے جبکہ ہسپتال میں صفائی کی ناقص صور ت صور ت حال پر برہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے ایک ہفتہ کے اندر اندر حالات بہتر بنانے اور نشی افراد کے لئے قائم وارڈکو فوری طور پر فعال بنانے کے احکامات جاری کئے ، ڈی سی نے اس موقع پر خواتین تیماداروں کے لئے الگ انتظار گاہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ اوپی ڈی میں موجود تمام طبی عملہ مریضوں کو ترجیحا ہسپتال میں موجو د مفت ادویات تجویز کریں اور تمام مریضوں کو بلاامتیاز مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے ،انہو ں نے کہا کہ ہسپتال میں گردوں کے مر یضو ں کے لے قائم ڈ ایلاسزاور جنرل اوپی ڈی میں قایم ای سی جی مشینوں کا معاینہ کیا اور کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کے سا تھ طبی اور انتظا مہ عملہ ہمدردی سے پیش آکر اُ ن کے علاج معالجہ کے لئے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لا ئے ،کسی قسم کے بے ضابطگی ،طبی عملے کی جانب سے جعلی ادویات تجویز کرنے یا اس کے خرید و فر و خت میں ملوث افراد سے سختی کیساتھ نمٹا جائیگا انہوں نے کہاکہ کسی بھی کی صو رت میں مریض براہ راست ڈی سی آفس سے رجو ع کر یں اس کے ذ مہ دار افرا د کے خلا ف محکمانہ کا راوائی عمل میں لا ئی جا ئیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...