ڈیڈلائن ختم ،سینکڑوں سوزوکیاں پکڑ لی گئیں

ڈیڈلائن ختم ،سینکڑوں سوزوکیاں پکڑ لی گئیں

پشاور(کرائمز رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں سوزکیوں کی حجامت شروع،ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے ڈرائیوروں کوبھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ سوزکیاں پکڑکرموقع پرہی جنگلے ،پائیدان اور چھت پر آہنی چاردیواری کٹوانے کاکام شروع کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تمام سوزکی ڈرائیوروں کو ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دی گئی تھی اور اس ڈیڈلائن کے ختم ہونے بعد ٹریفک اہلکاروں نے ان سوزکیوں کے خلاف کاروائی شروع کردی جن کی سائیڈوں پرابھی بھی جنگلے ،پائیدان اور چھتوں پر بیٹھنے کے لئے آہنی چاردیواری لگی ہوئی تھی اور گذشتہ روزایک ہی دن میں 500کے قریب سوزکیاں پکڑی گئی اور ڈرائیوروں کوموقع پر ہی چالان اور ویڈر کے ذریعے سوزکیوں سے مذکورہ چیزیں اتروائی گئی مذکورہ کاروائی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رحیم حسین کی نگرانی میں جاری ہے ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ نے بتایا کہ عوامی شکایات کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اقدام کیا گیا ہے اور مذکورہ مہم جار رہے گی اور اس میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...