چارسدہ ، سابق چوکید ار نے بیٹے کو ملازمت نہ دینے پر سکول کو تالے لگا دئیے

چارسدہ ، سابق چوکید ار نے بیٹے کو ملازمت نہ دینے پر سکول کو تالے لگا دئیے

چارسدہ (بیورو رپورٹ)نستہ میں طلباء و طالبات کے لئے قائم گور نمنٹ پرائمری سکول کابلی کور کو سابق چوکید ار نے بیٹے کو ملازمت نہ دینے پر سکول کو تالے لگا دئیے۔ سینکڑوں طالبات سڑک پر بیٹھ گئی ۔ پولیس اور محکمہ تعلیم نے فوری کاروائی کر تے ہوئے سکول کے تالے توڑ کر چوکیدار کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نستہ کے حدود کابلی کور میں طلباء و طالبات کیلئے قائم گورنمنٹ پرائمری سکول کے سابق چوکید ار زرستان ولد کابلی خان نے مذکورہ سکول سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اپنے بیٹے کو ملازمت نہ دینے پر سکول کو تالے لگا دئیے جس کی وجہ سے سینکڑوں طلباء و طالبات سڑک پر بیٹھ گئیں ۔ایس ڈی ای او محکمہ تعلیم فضل واحد اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور تھانہ نستہ پولیس کی مدد سے سکول کے تالے توڑ کر طلباء و طالبات کو کلاسوں میں بٹھایا ۔ نستہ پولیس نے غیر قانونی طور پر سکول بند کرنے کے پاداش میں سکول کے سابق چوکیدار زرستان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر