ڈیرہ ،قیمتی اشیاء دکان سے اڑا لئے گئے

ڈیرہ ،قیمتی اشیاء دکان سے اڑا لئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پروآ کے مین بازار میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور عاقل جیولرز کی دکان کے تالے توڑ کر لوہے کا وزنی باکس جس میں سونے اور چاندی کے زیورات موجود تھے چوری کرکے لے گئے ،پروآ پولیس میں جیولرز کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف واقع کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پروآ کے مین بازار میں نامعلوم چور عاقل جیولرز کی دکان سے آہنی باکس اٹھا کر لے گئے باکس میں سونے کے اور چاندی کے زیورات تھے واقع کی اطلاع کے بعد پروآ پولیس نے درابن خورد میں گنے کی فصل سے چوری شدہ باکس برآمد کرلیا تاہم باکس کو توڑ کر اس سے زیورات چوری کرلئے گئے تھے ۔پولیس نے دکان کے مالک شاہنواز ولد سرفراز کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف 457-380PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...