شبقدر ویلج کونسل پیر قلعہ کے یوتھ کونسلر کا اپنے ناظم اور دیگر کے خلاف احتجاج

شبقدر ویلج کونسل پیر قلعہ کے یوتھ کونسلر کا اپنے ناظم اور دیگر کے خلاف احتجاج

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر ویلج کونسل پیر قلعہ کے یوتھ کونسلر کا اپنے ناظم اور دیگر کے خلاف اختجاج ، جو فنڈز ویلج کونسل کو ملیں ہیں ان میں یوتھ کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چارسدہ لوکل گورنمنٹ فوری نوٹس لیں، تفصیلا ت کے مطابق یوتھ کونسلر عابد اللہ نے شبقدر پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ناظم یونین کونسل پیر قلعہ نے میرے جعلی دستحط کے زریعے بجٹ پاس کیا ہیں، ناظم ویلج کونسل نے ہمیں کہا تھا کہ اس فنڈز میں یوتھ ، کسان اور خواتین کونسلرز کیلئے کچھ نہیںیہ صرف ترقیاتی فنڈز ہیں، ہمارے بغیر موجودگی میں اور میرے جعلی دستحط سے بجٹ پاس کرکے اپرول کیلئے بیج دیا گیا، جس کے خلاف اب خاموش نہیں بیٹھوں گا، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، محکمہ نیب کو مطلع کرونگا، کیونکہ یہ بجٹ جعلی دستخطوں سے منظور کیا گیا ہیں، انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چارسدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیں،

مزید : پشاورصفحہ آخر