ڈیرہ ،جعلی شناختی کارڈ برآمد ،مقدمہ درج

ڈیرہ ،جعلی شناختی کارڈ برآمد ،مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)درابن پولیس نے کوئٹہ کے رہائشی مشتبہ شخص سے جعلی قومی شناختی کارڈ برآمد کرلیا،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق چیک پوسٹ گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کے قریب درابن پولیس نے ایک شخص کو مشتبہ حالت میں دیکھ کر اسکی تلاشی لی اس دوران اس کی جیب سے ایک قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا جس کو بذریعہ آئی وی ایس سم چیک کیا گیا تو شناختی کارڈ بوگس پایا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف 465-471PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر