نوشہرہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

نوشہرہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

نوشہرہ(بیورورپورٹ) محکمہ واپڈا نوشہرہ نے نوشہرہ کینٹ میں بلاجواز اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تیز کردیا تاجروں اور عوام کا شدید احتجاج مسلسل دو دو گھنٹوں کی ناروا لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ایکسین کینٹ ون، ایس ڈی او اور سپرنٹنڈنٹ کی ملی بھگت سے اووربلنگ میں بھی زبردست اضافہ چیف پیسکو کے ہدایات پس پشت ڈال دیاہے اگر چیف پیسکو ان افسران کا قبلہ درست نہیں کرسکتے تو مستعفی ہوجائے اگر لوڈشیڈنگ کا ظالمانہ سلسلہ بند نہ کیاگیا تو واپڈا افسران کے دفاتر کاگھیراؤ کیاجائے گا سارا دن بجلی کی لوڈشیڈنگ کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کاسامنا حکومت کے بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے بارے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے محکمہ واپڈا نوشہرہ کا نوشہرہ کینٹ اور ضلع بھر میں ظالمانہ اور ناروا لوڈشیڈنگ جاری جبکہ رہی سہی کسر اووربلنگ میں نکال دی شریف شہریوں پر ماہانہ سینکڑوں اضافی یونٹ کے ہزاروں روپے پر مشتمل بل تمھادئیے جبکہ 24گھنٹوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود واپڈا کے کرپٹ اہلکار شہریوں کو تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں واپڈا کے اس ظالمانہ روئیے کے خلاف عوام سراپا احتجاج دن میں کئی کئی گھنٹے کی طویل ترین لوڈشیڈنگ جاری جس سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر مساجد اور گھروں میں پانی ناپید جبکہ ہسپتالوں مریض اور سکولوں میں بچے رل گئے عوام کا محکمہ واپڈا کی فوری طورپر نجکاری کرنے کا مطالبہ اس سلسلے میں نوشہرہ کینٹ کے عوام اور منتخب عوامی نمائندوں نے واپڈا ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی اگر تین دن کے اندراندر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو واپڈا کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی ذمہ داری محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی ان خیالات کااظہارانجمن تاجران ضلع نوشہرہ کے صدر آیاز پراچہ جنرل سیکرٹری سعیدبخش پراچہ، سیکرٹری اطلاعات راجہ سعید، سٹیزن فرنٹ کے صدر محمدریاض خان اور انجمن تاجران کے صدر عالمزیب خان نے احتجاجی اجلاس کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا نے ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے قوم کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ جلد از جلد واپڈا کو نجکاری میں دے کر قوم کو واپڈا کے ظالم اہلکاروں سے نجات دلائیں عوامی نمائندوں نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تین دن کے اندراندر بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو نوشہرہ پشاور، نوشہرہ پنڈی، نوشہرہ مردان نوشہرہ چارسدہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے نوشہرہ کا رابطہ سارے ملک سے منقطع کرکے رکھ دیں گے جس کی ذمہ داری محکمہ واپڈا پر عائد ہوگی کیونکہ کئی کئی گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال بنادیا ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے کئی کئی گھنٹوں لوڈشیڈنگ تک پہنچ گیا ہے اگر نئے فیڈر سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے ہزاروں عوام شدید مشکلات کے شکار ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہوچکاہے اور عوام پانی کے بوند بوند کوترس رہے ہیں خواتین اور بچے دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں ایکسویں صدی میں واپڈا کی ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے چوری کے وارداتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور مچھروں کی بھرمار نے عوام کا جینا محال بنادیا ہے اور عوام مچھر کے کاٹنے سے ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر