شبقدر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،ملزمان گرفتار

شبقدر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،ملزمان گرفتار

شبقدر نمائندہ خصوصی ) شبقدر پولیس تھانہ خواجہ اوس نے دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو تخریب کاردھر لئے ہیں، ملزمان سے ایک خودکش جیکٹ، دو ہینڈ گرنیڈ، سمیت دو پستول بھی برامد، ملزمان بھتہ خوری میں ملوث تھے، پولیس زرائع، تفصیلات کیمطابق شبقدر پولیس تھانہ خواجہ اوس نے حفیہ اطلاع پر دو موٹر سائیکل سوار وں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک خودکش جیکٹ، دو ہینڈ گرنیڈ، اور دو پستول بھی برامد کرلئے، پولیس نے ملزمان کے نام قاسم عرف علی سکنہ رسیا ایبٹ باد جبکہ اس کے سہولت کار وحید گل سکنہ باڈی کور ظاہر کیا ہیں، ڈی ایس پی شبقدر محمد فیاض خان، ایچ او تھانہ خواجہ اوس مظفر خان، اور ایس ایچ او شبقدر سعید خان، نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا پہلے سے اطلاع تھی، جس پر شبقدر کے تما داخلی راستوں پر حصوصی چیک پوائنٹ قائم کئے گئے تھے، جس کیلئے حصوصی انتظاما ت کئے گئے تھے، دونوں تحریب کار موٹر سائیکل پر آرہے تھے، جن کو تھانہ خواجہ اوس کے خدود میں گرفتار کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہیں، انہوں نے کہا کہ ملزمان بھتہ خوری اور تحریک کاری کے کئی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ ملزمان نے محتلف شحصیات سے اب تک 77 لاکھ کا بھتہ وصول کیا ہیں جبکہ دیگر شہریوں سے دو کروڑ بھتہ دینے کا مطالبہ کررہے تھے، ڈی ایس پی شبقدر نے مزید کہا کہ شبقدر میں تحریب کاری کے منصوبے کی اطلاع پر شبقدر کے تمام داخلی راستوں پر ناکہ بندی اور چیک پوائنٹ قائم کئے گئے تھے جس کے نتیجے میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہیں،

مزید : پشاورصفحہ آخر