تمام محکموں کے اہلکار اور افسران اپنا قبلہ درست کر لیں ، افسر خان

تمام محکموں کے اہلکار اور افسران اپنا قبلہ درست کر لیں ، افسر خان

 بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی حکومت بونیر کے سی اینڈ دبلیو کمیٹی کے چئیر مین افسر خان نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کم کرنے اور ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے جیسے اقدامات ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ہم کسی بھی محکمہ کی کارکردگی سے مطمئین نہیں ہے ۔محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں بعض اہلکار صوبائی حکومت کے پالسیوں کی مکمل خلاف ورزی کررہے ہیں ،انکا قبلہ ہر حال میں ٹھیک کرنا ہوگا ۔بونیر کی ضلعی حکومت تمام محکموں پر کھڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ،کسی بھی محکمے کے اہلکا ر کو ماورائے قانون کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔تمام محکموں کے اہلکار اور افسران اپنا قبلہ درست کرے ،وقت کی پابندی کرے ۔ورنہ بونیر کی ضلعی حکومت انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکس اینڈ سروسز کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد ضلع نائب ناظم یو سف علی خان کے دفتر میں مقامی صحافیوں سے گفتگوں کے دوران کیا ،اس موقع پر کمیٹی کے اراکین گل محمد خان عرف طوطا ،رشید خان ،حاجی صدیق اللہ ،امیر سلطان کے علاوہ ضلع نائب ناظم یوسف علی خان اور محکمہ سی اینڈ دبلیو کے ائیکسئن ،اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے ۔کمیٹی کے چئیر مین اور ممبران نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسئین کو اپنے تحفظات سے اگاہ کیا اور کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے بعض اہلکار بے جا طور پر گورنمنٹ کنٹریکٹر ز کے جائیز کاموں میں رکاوٹیں کھڑٰ ی کررہے ہیں ۔جس کی وجہ سے ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں کمی ائی ہے ،انہوں نے کہا کہ دفتر میں کنٹرکیٹرز کی لاکھوں روپے کی سیکورٹی اور دیگر مسائل ہے ۔جسکا اثر براہ راست ترقیاتی منصوبوں پر پڑ رہاہے انہوں نے کہا کہ ائندہ سال ایم اینڈ آر فنڈ ز ضلع کونسل کی مشاورت سے پاس کیا جائے گا ۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ائندہ اجلاس میں ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کے خوالہ سے مکمل رپورٹ ایوان کو پیش کرے ،ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو نے کمیٹی کے چئیر مین اور ممبران کو یقین دہانی کرائی کہ بونیر کی ترقی ہم سب کا مشترکہ ذمہ داری ہے ۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بونیر کی ضلعی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔چئیر مین افسر خان نے کہا کہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے ہمیں ووٹ دئے ہیں ۔سرکاری افسران ،اہلکار اور ہم سب عوام کے خادم ہیں ۔بونیر کی ترقی پر کسی کے ساتھ کو ئی سمجھو تہ نہیں کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...