بٹ خیلہ کا نوجوان اسلام آباد میں قتل ،خالہ شدت غم سے جاں بحق

بٹ خیلہ کا نوجوان اسلام آباد میں قتل ،خالہ شدت غم سے جاں بحق

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ خارسے تعلق رکھنے والے نوجوان اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیابھتیجاکے قتل کے خبرسنتے ہی خالہ نے صدمہ برداشت نہ کرسکاوہ بھی دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ کے گاؤں خارکاایک نوجوان ذوہیب خان ولدشاہ خسروخان (مرحوم)اپنے ہمشیرہ کے گھرواقع اسلام آباد بارہ کہوگیاتھا وہاں پرگزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے ہمشیرہ کے گھرکے قریب اندھادھندفائرنگ کرکے قتل کردیامقتول ذوہیب خان کے قتل کاخبرسنتے ہی ان کی خالہ نے صدمہ برداشت نہ کرسکا وہ بھی دل کادورہ پڑنے جاں بحق ہوگئی مقتول ذوہیب خان ہائی سکول خارکے قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا وہ ضیاب خان کے چھوٹے بھی اقبال خان افتخارخان اورارشدعلی خان کے بھانجاتھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...