ہنگو ،مارکیٹ میں نصب بارودی مواد ناکارہ ،مقدمات درج
ہنگوبیورورپورٹ) ہنگو کے علاقہ شنا وڑی میں سڑک کے کنارے اور فیض اللہ مسجد کے قریب مارکیٹ میں نصب شدہ بارودی مواد ناکارہ ۔تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل سکوارڈ ہنگوکے انچارچ اسد اللہ نے بتایا کہ ہنگو کے علاقہ شنا وڑی میں سڑک کے کنارے نا معلوم شر پسندوں کی جانب سے رکھا گیا 4کلو گرام وزنی بارودی مواد ناکا رہ بنا کرتخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنا دیا جبکہ دوسری جانب ہنگو کے علاقہ پٹ بازا ر کے سامنے فیض اللہ مسجد کے وریب تیمور مارکیٹ کے بار نا معلوم شرپسندوں نے شاپر میں 3کلو گرام بارود سے بھرا ہوا ٹائم بم کو ناکا رہ بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔اسد اللہ نے بتایا کہ دونوں مقامات پر بارودی مواد پھٹنے کی صورت میں بڑی تباہی ہو سکتی تھی تا ہم بی ڈی ایس ٹیم موقع پر پہنچے کی وجہ سے بارودی مواد ناکارہ بنا دیئے گئے۔تھانہ سٹی پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔