، شہباز شریف کا سینئر صحافی اور’’ ڈیلی پاکستان آبزرور‘‘ کے ایڈیٹرانچیف زاہد ملک کے انتقال اظہار تعزیت

، شہباز شریف کا سینئر صحافی اور’’ ڈیلی پاکستان آبزرور‘‘ کے ایڈیٹرانچیف ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی اور’’ ڈیلی پاکستان آبزرور‘‘ کے ایڈیٹرانچیف زاہد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زاہد ملک مرحوم پاکستان کی صحافت میں نمایاں مقام رکھتے تھے اور ان کے انتقال سے صحافت کے درخشاں باب کا خاتمہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہمرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اظہار تعزیت

مزید : پشاورصفحہ آخر