نیب ملتان بیورو کی واپڈا ٹاؤن سکینڈل میں ملوث اراکین مینجمنٹ کمیٹی، پراپرٹی ڈیلرز پر ’’مہربانیاں‘‘
ملتان (نمائندہ خصوصی) نیب ملتان بیورو نے واپڈا ٹاؤن سکینڈل میں ملوث مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین کیساتھ پراپرٹی ڈیلروں پر بھی اپنی نوازشات کا دروازہ کھول دیا۔ مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین کاشف ممتاز کو حراست میں رکھنے کے بعد اسی روز آزاد کر دیا گیا۔ پراپرٹی ڈیلر واجد رسول جو کہ میپکو کے ملازم اور سعید احمد خان کے فرنٹ مین ہیں کو بھی ضمانت لیکر آزادی کا پروانہ تھما دیا گیا۔ یونس سہو بھی نیب حکام کی رحم دلی سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے مینجمنٹ کمیٹی کے دیگر اراکین اور پراپرٹی ڈیلروں نے بھی نیب حکام سے رابطہ شروع کر رکھے ہیں۔