پشاور، ورسک ڈیم سے ملحقہ کرسچیئن کالونی پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام ، لیویز اہلکار سمیت 2 افراد شہید ،چار خود کش بمبار ہلاک

پشاور، ورسک ڈیم سے ملحقہ کرسچیئن کالونی پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام ، ...
پشاور، ورسک ڈیم سے ملحقہ کرسچیئن کالونی پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام ، لیویز اہلکار سمیت 2 افراد شہید ،چار خود کش بمبار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور  میں ورسک ڈیم سے ملحقہ کرسچیئن کالونی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ،جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار سمیت دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار خود کش بمباروں کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور شہر سے بتیس کلو میٹر دور واقع کرسچیئن کالونی  صبح سویرے دہشتگردی کا نشانہ بن گئی جب امن کے  دشمنوں نے صبح پانچ بج کر پچاس منٹ پر اچانک حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں لیویز اہلکار سمیت دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑی کارروائی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ چار خود کش بمبار بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بھی دہشتگردوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ حملہ آور گولہ بارود سے بھی لیس تھے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق   زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کو گھیر میں لے کر سرچ آپریشن کیا ، ہیلی کاپٹر سے نگرانی بھی کی گئی جس کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ  حملہ آوروں کو کالونی کے گیٹ کے قریب زیر تعمیر عمارت تک ہی محدود کردیا گیا تھا جس کے باعث بڑا نقصان نہیں ہوا، گھیرے میں آئے دہشتگردوں نے خود کو اڑا لیا۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

دہشتگردی کانشانہ بننے والی کرسچیئن کالونی  انتہائی سیکیورٹی زون میں واقع ہے۔ حکام انتہائی سیکیورٹی زون میں دہشتگردوں کے داخلے کی تحقیقات بھی کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -