بنوں، آئی ڈی پیز کیمپ میں آگ لگ گئی، ایک شخص جاں بحق
بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کے لئے قائم کیمپ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پانچ خیمے جل گئے ، ایک شخص بھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ روڈ پر واقع کیمپ میں آک اس وقت لگی جب وہاں کھانا تیار کیا جارہا تھا،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد خیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پندرہ سے زائد مویشی بھی جل گئے۔ کیمپ کے میکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔