قطر میں دنیا کی سب سے بڑی چابی تیار

قطر میں دنیا کی سب سے بڑی چابی تیار
قطر میں دنیا کی سب سے بڑی چابی تیار

  

قطر(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں روزانہ کچھ نہ کچھ انوکھا ہوتا ہی رہتا ہے،قطر میں بھی ایسا ہی ہوا جہاںگینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ پانے کے لئے دنیا کی سب سے بڑی چابی تیار کرلی گئی۔یہ چابی قطر میں ہونے والے ایک کلچرل شو کے دوران نمائش کے لئے پیش کی گئی جو 7میٹر لمبی اور تین میٹر چوڑی ہے۔ نجی ٹی وی نے چابی بنانے والی کمپنی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ عرب خطے میں حالیہ سیاسی خلفشار کے باعث لاکھوں لوگ ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں اس لئے یہ چابی ان دربدر ہونے والے عرب باشندوں کی گھرواپسی کی علامت ہے۔واضح رہے اس سے قبل دنیا کی سب سے بڑی چابی کا ورلڈ ریکارڈ قبرص کے پاس ہے جو اس نے 2006ئ میں قائم کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی