قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر پر گرما گرمی کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر پر گرما گرمی کا ...
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر پر گرما گرمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج متوقع ہے، متحدہ قومی موومنٹ اپنے قائد کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کرے گی،متحدہ کے بانی کی پاکستان مخالف تقریر پر گرما گرم بحث کا بھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں آج ایم کیو ایم کے قائد کی متنازعہ تقریر پر گرما گرمی کا امکان ہے، اطلاعات ہیں کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اپنی جماعت کے بانی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کریں گے، دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذمتی قراردادیں آنے کی بھی توقع ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائےگی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -