انڈس ہائی وے پر لکی شاہ صدر کے قریب ٹریفک حادثہ ، 4افراد جاں بحق

02 ستمبر 2016 (08:57)

دادو(مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈس ہائی وے پر لکی شاہ صدر کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

جیو نیوز کے مطابق انڈس ہائی وے پر لکی شاہ صدر کے قریب تیز رفتار ٹرک کا ر سے جا ٹکرایا ، حادثے میں کار سوارباپ بیٹیوں سمیت  چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔

حادثے کے بعد ریسکی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق تحصیل جوہی سے تھا جو حیدر آبادسے جوہی جارہے تھے تاہم ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔

مزیدخبریں